بنگلہ دیش کے خلاف آج تیسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان کو کلین سویپ کا خطرہ

Jul 24, 2025 | 11:02:AM
 بنگلہ دیش کے خلاف آج تیسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان کو کلین سویپ کا خطرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

 ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے بیٹرز بے جان میچ میں جان لڑانے کی پوری کوشش کریں گے۔

صاحبزادہ فرحان کو موقع مل سکتا ہے، بولرز ایک بار پھر جان لڑانے کے لیے تیار ہوں گے۔

دوسری جانب تاریخی کامیابی کے بعد بنگال ٹائیگرز کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہو چکی ہیں۔

 کھلاڑی حالیہ دورہ پاکستان میں تمام میچز ہارنے کا حساب چکتا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی رینکنگ: بابر اور رضوان کی تنزلی