اے آئی ریس میں چین کو ہرا رہے ہیں :ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا نے اے آئی ریس شروع کی اور امریکا ہی جیتے گا، امریکا اے آئی میں بھی چین کو شکست دے رہا ہے۔
تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب میں کہاکہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کریں گے۔
اگر یہ ممالک امریکی کاروبار کھولنے پر راضی ہوتے ہیں تو ہم ان کا ٹیرف کم کر دیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط
چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں اور یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15 فیصد پر لانے پر اتفاق کیا۔