اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 25 ادویات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری

Jul 24, 2023 | 23:03:PM
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 25 ادویات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 25 ادویات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہاوسنگ کیلئے 47 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ 25 ادویات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی گئی۔ صوبوں کو پاسکو کے ذریعے گندم فراہمی کی منظوری دی گئی، صوبوں کو پاسکو کے 149 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 12 سال بعد بڑی اجازت مل گئی

اجلاس میں وزیر اعظم یوتھ بزنس ایگری لون کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔