مون سون کا طاقت ور سسٹم ملک میں داخل،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jul 24, 2022 | 10:33:AM
مون سون کا طاقت ور سسٹم ملک میں داخل،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مون سون کے طاقت ور سسٹم نے کراچی کا رخ کر لیا،  آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے،مون سون کے تیسرے سپیل سے کراچی میں پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، کراچی کے مختلف علاقوں اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے,اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے.

 محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے، اُدھر کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد میں مزید بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے سبی، مستونگ، کوئٹہ، چمن، پشین، آواران، پنجگور، تربت، اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے,اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے، ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان،خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، راجن پور میں بارش متوقع  جبکہ ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:   گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  شہرمیں200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی ہے۔ ایسا ہوا تو کراچی کی سڑکوں پر پانی نظر آئےگا ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نےایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کا جائزہ  لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی آئی چندریگر روڈ ، سٹی اسٹیشن کو ایم ٹی خان روڈ سے ملانے والے پل اور ریلوے ٹریک کے ساتھ بنائے گئے نالے کا معائنہ کیا۔