کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی ناشتے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

Jul 24, 2021 | 20:09:PM
 کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی ناشتے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)معر و ف با لی وڈ اداکارہ اور سیف علی خا ن کی اہلیہ  کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے تیمور کی ناشتے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی ناشتے کی پلیٹ کی تصویر شیئر کی ہے ، جو  پھلوں سے بھری ہوئی ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میرے ٹمز کی پلیٹ ہمیشہ ہی بھری رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان ۔۔اسرا بیلگیچ کی نئی سیلفی نے مدا حو ں کو مسحور کر دیا
کرینہ کپور اس سے پہلے بھی تیمورعلی خان کی کھانے کی اچھی عادات کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرچکی ہیں ۔کرینہ کپور اکثر و بیشتر اوقات سوشل میڈیا پر اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار اپنی فیملی اوردوستوں کے ساتھ بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کی جاتی ہیں۔

خیا ل رہے کہ کرینہ کپور کے ہاں پہلے بچے تیمور علی خان کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں جبکہ رواں سال21 فروری کو کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق کھل کر واضح کر دیا