اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق کھل کر واضح کر دیا

Jul 24, 2021 | 19:27:PM
 اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق کھل کر واضح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمان کے حوالے سے کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گی کیونکہ علی ان کے بہترین دوست ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  ہانیہ عامر کے انٹرویوکاکِلپ انسٹاگرام پر وائرل  ہےجس میں  تین اداکاروں علی رحمان خان، شہریار منور اور اذان سمیع  کے حوالے سے آپشنز دیئے گئے کہ وہ ان میں سے کس کو قتل کریں گی، کس کے ہمراہ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی اور کس سے شادی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ زرنش خا ن ہسپتال دا خل۔۔ویڈیو پیغام میں مدا حوں سے بڑی اپیل کر دی

اداکارہ سوال سنتے ہی سوچ میں مبتلا ہوگئیں اور کچھ دیر میں جواب دیا کہ میں شہریار منور کو قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ انہیں میں جانتی نہیں ہوں۔ ہانیہ عامرنے کہا کہ اگر اذان سمیع خان مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہوں گی کیونکہ میرے پاس دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں۔آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر نےعلی رحمٰن کانام لیتےہوئےکہاکہ میں ان سے شادی کروں گی کیونکہ وہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری نےنواسیوں کوبہن کے ڈیزائن کیے جوڑے پہنا دیے