ادا کا رہ زرنش خا ن ہسپتال دا خل۔۔ویڈیو پیغام میں مدا حوں سے بڑی اپیل کر دی

Jul 24, 2021 | 16:42:PM
ادا کا رہ زرنش خا ن ہسپتال دا خل۔۔ویڈیو پیغام میں مدا حوں سے بڑی اپیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ زرنش خان نے انسٹا گرا م  سٹوری پر ویڈیو پیغام شیئر کیا  ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں موجود ہوں اور مجھے شک ہے کہ میں کووڈ کا شکار ہوگئی ہوں۔ لہٰذا سب محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق زرنش نے تمام افراد کو ہدایت کی کہ برائے مہربانی سماجی رابطہ قائم رکھیں اور کورونا  کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں، یہ برا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ نے سٹوری پر کیپشن کے ذریعے بتایا کہ یہ ویڈیو ایک روز قبل ہسپتال سے بنائی گئی تھی اور اب میرا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، برائے مہربانی میری جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

یا د رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کووِڈ کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1841 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کرن جو ہر بگ با س میں کیا کرنے جا رہے ہیں۔۔اہم خبر