کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے:اسد عمر

Jul 24, 2021 | 12:44:PM
کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے:اسد عمر
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اختیاط سے کام لینا ہو گا اس لئے عوام ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

 اسد عمر نے  اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خطے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ایران میں فی 10 لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں،افغانستان میں 160 اور بنگلا دیش میں 113فی ملین اموات ہوئیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بروقت فیصلوں کی وجہ سے کورونا اموات صرف 102فی ملین اموات ہوئیں۔کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام کو ایس او پیز  کا خیال رکھنا ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں: کوروناسے مزید 32 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔1841 نئے مریض رپورٹ