راجن پور ؛انتہائی مطلوب گینگز کے مزید 24ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

Jan 24, 2026 | 19:48:PM
راجن پور ؛انتہائی مطلوب گینگز کے مزید 24ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
کیپشن: ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راجن پور کچے کے علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں  کے آپریشن میں ہلاکت کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے مزید 24ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے والوں ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد211 ہو گئی۔

 ڈی پی او محمد عمران کے مطابق ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو  لونڈ گینگ کے سرغنہ صدری لونڈ سرنڈر ہوا ہے ،اس سے پہلے دیگر گینگ کے سرغنہ ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے6 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، گرفتار ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔

ڈی پی او کا مزید کہناتھا کہ پولیس نے کچے کا علاقہ 80 فیصد کلیئر کر لیا ہے، کچے میں موجود باقی ڈاکو بھی خوف کے باعث سرنڈر کیلئے تیار ہیں، گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ڈرون ٹیکنالوجی سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے آپریشن کے دوران 29 ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی سفارتکاری کام کر گئی،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اتفاق ہو گیا