ایم کیو ایم نے کبھی نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے: خالد مقبول صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔
لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں سترہ سال سے100 فیصد اختیار کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فی صد کراچی دیتا ہے، چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے بسکٹ اور سکے،چونکا دینے والی خبرآگئی
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے، ہمارا کوئی مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے جو آئین سے ٹکراتا ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ نہیں پتا کہ گل پلازہ میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔