کراچی میں یکم جنوری سے اب تک کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Jan 24, 2026 | 15:15:PM
کراچی میں یکم جنوری سے اب تک کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

ہسپتال حکام کے مطابق شہر کے مختلف ہسپتالوں میں رواں سال کتے کے کاٹنے کے 3 ہزار40 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 حکام نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک جناح ہسپتال میں کتے کےکاٹنےکے 700 سےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سول ہسپتال میں یکم جنوری سے اب تک1  ہزارکیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ سٹیڈیم روڈ پر نجی ہسپتال میں کتےکےکاٹنے کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج،کون کون سی دفعات شامل ہیں؟