جاپانیوں کا ’’دل دل پاکستان ‘‘ پر ڈانس وائرل

Jan 24, 2026 | 14:02:PM
جاپانیوں کا ’’دل دل پاکستان ‘‘ پر ڈانس وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کا ہر شہری میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے مقبول ترین ملی نغمے دل دل پاکستان سے بخوبی واقف ہے، جو پہلی بار 1990 کی دہائی میں ٹی وی سکرینز پر نشر ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کی بلندیوں کو چھو گیا۔

یہ ملی نغمہ اپنی دلکش دھن اور حب الوطنی کے جذبات کے باعث پوری قوم کے دل کے اس قدر قریب ہے کہ اسے پاکستان کا ’دوسرا قومی ترانہ‘ بھی قرار دیا جاتا ہے، جو آج بھی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

حال ہی میں  ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں اس لازوال نغمے پر جاپانی سپیشل افراد کے ایک گروہ کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  


انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں جاپان سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کے ایک گروپ نے وائٹل سائنز کے پاکستانی کلاسک ملی نغمے ’دل دل پاکستان‘ پر ایک پُرجوش اور خوشگوار پرفارمنس پیش کی۔

اس منفرد ویڈیو نے دیکھنے والوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔

اس خوبصورت ڈانس پرفارمنس نے نا صرف نغمے کی عالمگیر مقبولیت کو اُجاگر کیا بلکہ سرحدوں سے ماورا پاکستان سے محبت کے جذبات کو بھی خوبصورتی سے پیش کیا۔