لاہورکے ہوٹل میں آتشزدگی، ایک نوجوان جاں بحق،5جھلس کرزخمی

Jan 24, 2026 | 13:59:PM
لاہورکے ہوٹل میں آتشزدگی، ایک نوجوان جاں بحق،5جھلس کرزخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہوٹل میں لگی آگ بجھا دی گئی،شعلوں سے جھلس کرایک نوجوان جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل سے نوجوان کی لاش نکال لی ہے، نوجوان کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب نے بتایا کہ سی سی ٹی وی آپریٹر شہریار لاپتہ ہے، 200 کے قریب باقی تمام عملہ محفوظ ہے، ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تمام لوگ ریسکیو ہو چکے ہیں، 19 منزلہ پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں جن میں شدید متاثر بیسمنٹ ون ہے۔
 چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیموں نے گلبرگ ہوٹل میں محصور تمام 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر موجود ہیں،انہیں ہدایت کی گئی جب تک آپریشن مکمل نہ ہو، ایک ایک شخص بحفاظت نکل آ نہ آئے پوری ٹیم ریسکیو آپریشن جاری رکھے۔
اس وقت ریسکیو 1122 کی جانب سے پوری عمارت کی انسپکشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج،کون کون سی دفعات شامل ہیں؟

ریسکیوحکام کے مطابق  آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی تقریب جاری تھی، تاہم کسی بڑی جانی نقصان سے بچا لیا گیا,عمارت کے اندر سے 180 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکج کے باعث لگی۔