نگران وزیر اعلیٰ کے حلف کے بعد خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ پر بھی مشاورت شروع

Jan 24, 2023 | 23:05:PM
نگران وزیر اعلیٰ کے حلف کے بعد خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ پر بھی مشاورت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے حلف کے بعد کابینہ کے ناموں پر  بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران سیٹ اپ میں سابق بیورو کریٹ  ، صحافی اور سابق وزراء شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔

 سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، سابق سیکرٹری داخلہ و انسپکٹر جنرل آف پولیس سید اختر علی شاہ ، تحریک انصاف حکومت کے سابق ترجمان بیرسٹر محمد سیف اور صحافی افتخار فردوس بھی کابینہ حصہ بننے کی دور میں شامل ہیں ۔