سندھ کابینہ کافائر فائٹنگ کیلئے ڈرون خرید نے کا فیصلہ 

Feb 24, 2026 | 19:12:PM
سندھ کابینہ کافائر فائٹنگ کیلئے ڈرون خرید نے کا فیصلہ 
کیپشن: مراد علی شاہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) سندھ کابینہ نے فائر فائٹنگ کیلئے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

سندھ کابینہ نے صوبے میں  فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی نظام کو جدید بنانے کی منظوری دیدی ۔عوامی الرٹ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔ 

منصوبےکیلئے  33.7 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی ۔فائر فائٹنگ کیلئے خصوصی آلات اور گاڑیاں خریدنے کی منظوری  دی گئی۔

سندھ کابینہ نے چینی قونصل خانے سے رابطے کی بھی منظوری دیدی ۔

100 فائر ٹینڈر، 35 واٹر  باؤزرز ، 50 اسنارکل اور آل ٹرین فائر وہیکل خریدی جائیں گی۔ 

8 فائر فائٹنگ ڈرونز 12 ملٹی پرپز ڈرون بھی خریدے جائیں گے ۔منصوبے پر تین سال کے دوران 32.7 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ 

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر داخلہ ضیاء الحسن پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی چودھری شجاعت سے ملاقات