پی ٹی آئی احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کوریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں بشریٰ بی بی کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے کی،بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکوشن کی جانب سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی،تاہم عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نالے میں گر گئیں
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔