کاش کراچی بھی لاہور کی طرح خوبصورت نظر آئے؛ سونیا حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ کراچی بھی لاہور کی طرح ترقی یافتہ اور خوبصورت نظر آئے۔
نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سونیا حسین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں حال ہی میں بسنت کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے لاہور گئی تھی اور وہاں بہتر سڑکوں اور خوبصورت ماحول کو دیکھ کر متاثر ہوئی، انہوں نے شہر کو بہت خوبصورت بنا دیا ہے، کاش کوئی ہمارے کراچی کے لیے بھی یہی کرے۔
سونیاحسین نے دونوں شہروں کا موازنہ کرتے ہوئے سڑکوں کی حالت کو سب سے بڑا فرق قرار دیاا ورکہا کہ لاہور میں ہماری گاڑی بالکل آسانی سے چلتی ہے اور ہم حیران ہیں کہ ایک بھی جھٹکا نہیں آیا، یہ سب اچھی سڑکوں کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپا آپ 2,3 اور اچھی سرجریز کروائیں: فہدمصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
واضح رہے کہ سونیا حسین پاکستان کی نمایاں ٹی وی اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے 2011ء میں اداکاری کیریئر کی شروعات کیں اور کئی ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے شہرت حاصل کی،ڈراموں کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔