آپا آپ 2,3 اور اچھی سرجریز کروائیں: فہدمصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل

Feb 24, 2026 | 14:32:PM
آپا آپ 2,3 اور اچھی سرجریز کروائیں: فہدمصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل دیدیا ۔
عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ کو اب اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
سینئر اداکارہ کے بیان پر میزبان نے اپنے شو میں ردعمل دیا اور شو میں موجود مہمان ہمایوں سعید سے کہا یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھئی؟یا تو اب عتیقہ آپا کے ساتھ میں اور آپ (ہمایوں) ہیرو آئیں تب ہی وہ خوش ہوں گی، مطلب کیا کریں؟ یہ تو حد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بار بار عمرہ کرنے پر تنقید، معروف ٹک ٹاکرکنول آفتاب کا ردعمل وائرل
فہد مصطفیٰ نے کہا عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاء اللہ آپ ہی کے ساتھ آئیں گے، آپ ذرا دو چار اور اچھی سرجریاں کروالیں، ہم آئیں گے۔