جے ڈی اے کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا

Feb 24, 2024 | 18:07:PM
جے ڈی اے کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو عدالت نے ریلیف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن جج کے حکم پر مجسٹریٹ نے آرام باغ تھانے پر چھاپہ مارا اور بغیر مقدمہ گرفتار سیاسی کارکنان کو عدالتی حکم پر رہا کروا دیا گیا۔

ان کارکنوں کو جے ڈی اے کے احتجاج سے حراست میں لیا گیا تھا اور سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ان کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس بناء پر عدالت نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو آرام باغ اسٹیشن پر چھاپے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت پیش نہ ہونے پر نومنتخب ایم این اے خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چھاپا مار کر دس سے زائد سیاسی کارکنان کو رہا کروایا۔

اس حوالے سے عدنان مہر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج دھرنے سے جی ڈی اے کے کارکنان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور کارکنان کو بغیر روزنامچہ انٹری کے حراست میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فوراً درخواست دائر کی گئی جس پر مجسٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جی ڈی اے کے کارکنان کو رہا کروایا۔