عدالت پیش نہ ہونے پر نومنتخب ایم این اے خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Feb 24, 2024 | 15:43:PM
عدالت پیش نہ ہونے پر نومنتخب ایم این اے خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے این اے 48 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر اسد عمر اور علی نواز اعوان نے عدالت میں سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کر دیئے۔

اسد عمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر خرم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

علاوہ ازیں اسد عمر اور علی نواز اعوان نے مقدمے سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کر دیں جس پر عدالت نے دلائل طلب کر کے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔