سونم باجوہ پاکستان کب آئیں گی؟اداکارہ نے بتا دیا

Feb 24, 2023 | 08:46:AM
سونم باجوہ
کیپشن: سونم باجوہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت  کی معروف پنجابی ماڈل اور اداکار سونم باجوہ نے پاکستان آنے کے بارے میں بتا دیا ۔

سونم باجوہ جو اپنی خوبصورتی اور  بہترین اداکاری کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں،   گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر پاکستان آنے کے حوالے سے انکشاف کیا۔مداحوں کے ساتھ سوال وجواب کے سیشن میں ایک پاکستانی مداح نے سونم سے پنجابی میں درخواست کی کہ ’سونم جی کدی پاکستان وی آؤ‘۔

پاکستانی مداح کی اس درخواست پر سونم نے کہا کہ' اس سال آواں گی 'اور ساتھ ہی انہوں نے خاموش رہنے والا ایموجی بھی لگایا۔  واضح رہے کہ اس سے قبل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

سونم باجوہ کے اس ٹویٹ پر مداحو ں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں پاکستان آنے کیلئے خوش آمدید کہا۔ایک مداح نے لکھا کے سونم جی لاہور ضرور آئیے گا۔ ایک اور مداح  نے ان سے جلدی آنے کی فرمائش بھی کر دی۔

ضرور پڑھیں :شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام جوان رکھنے کی وجہ کیا تھی ؟

ایک انٹرویو میں سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص کو میں پسند  کرتی ہوں وہ شادی شدہ ہے۔

سونم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا 'وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں'۔انہوں نے مزید کہا 'یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی'۔