شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام جوان رکھنے کی وجہ کیا تھی ؟

Feb 23, 2023 | 15:57:PM
شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام جوان رکھنے کی وجہ کیا تھی ؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) شاہ رخ خان کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ 30 سال کے جوان ہیں اس لیے ان کی آنے والی نئی فلم کا نام بھی جوان رکھا گیا ہے ۔

شاہ رخ خان کے مداح نے فلم پٹھان سے شاہ رخ خان کی ایک زبردست تصویر ٹوئٹ کی ۔مداح نے شاہ رخ خان سے مذاق کیا کہ خان صاحب آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کررہا ہوں کہ یہ بڈھا جھوٹ بولتا ہے کہ 57 سال کا ہے۔

شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ ’’مت کرو یار، ٹھیک ہے میں ہی مان جاتا ہوں کہ میں 30 برس کا ہوں، وہاں میں نے سچ بتا دیا ہے اور اسی لیے میری اگلی فلم کا نام بھی جوان ہے۔‘‘شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 4 سال کے وقفے کے بعد ریلیز ہوئی ہے اور یہ ان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

ضرور پڑھیں:ہیرا پھیری 3 کے سیٹ سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل