فافن،شفاف الیکشن میں رکاوٹ بننے والے افسروں کو سزاؤں  کی تجویز

Feb 24, 2021 | 12:18:PM
فافن،شفاف الیکشن میں رکاوٹ بننے والے افسروں کو سزاؤں  کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) فافن نے شفاف الیکشن میں حائل سرکاری افسروں کوجرمانے اور سزائیں دینے کی تجویز دیتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ضمنی انتخابات سے متعلق فافن کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا کہ ضمنی انتخابات کےدوران انتخابی عمل بہتردیکھنےمیں آیا، تاہم سیالکوٹ واقعات کی وجہ سے الیکشن کمیشن کونتیجہ روکناپڑا اور غیرقانونی طورپرانتخابی مہم کےبعدشکایات سامنےآئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کوروناپروٹوکول کے حوالے سے کمزوری محسوس کی گئی جبکہ پولنگ اسٹیشن کےاندرووٹوں کےگنتی کےعمل میں بہتری نظرآئی، اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

  فافن نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین عام طورپراپنی ذمہ داریاں مکمل نہیں نبھاتے، اس کی وجہ سےدوران ووٹنگ ایسےواقعات پیش آتےہیں، این اے 75 کے حوالے سے الیکشن کمیشن نےسنجیدہ اقدامات کیے، پریزائیڈنگ افسروں کاغائب ہونادیگرواقعات پرای سی بی اختیارات استعمال کرے، ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی،غیرقانونی الیکشن مہم، عمومی خلاف ورزیاں سامنےآئیں، قومی اسمبلی کی3،صوبائی اسمبلی کی5نشستوں پرضمنی انتخابات کرائےگئے، جس میں 71فیصدپولنگ اسٹیشنزکےقریب پارٹی کیمپس کی اجازت قواعد کی خلاف ورزی ہے۔فافن کے مطابق ایک کمرےمیں متعددپولنگ بوتھ قائم کیےگئےجس سےغیرضروری رش ہوا تاہم 8حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کےعمل کےدوران خلاف ورزی دیکھنے میں نہیں آئی۔