روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روس 2036 تک چاند پر ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرے گا،روس کی سرکاری خلائی ایجنسی کا اس مقصد کے لیے دیگر خلائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
روسی سرکاری خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئندہ دہائی میں چاند پر ایک پاور پلانٹ تعمیر کریں گے ،منصوبے میں سرکاری جوہری کمپنی روس ایٹم اور ملک کے معروف جوہری تحقیقی ادارے شامل ہونگے۔
پاور پلانٹ کا مقصد روس کے قمری پروگرام کو توانائی فراہم کرنا ہے،روس سے قبل امریکا نے بھی چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر لگانے کا اعلان کیا تھا۔
ناسا نے اگست میں 2030 تک چاند پر ایک جوہری ری ایکٹر لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ سے کمانڈر رائل نیوی آف عمان کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال