پاک بحریہ کے سربراہ سے کمانڈر رائل نیوی آف عمان کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کمانڈر رائل نیوی آف عمان ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دو طرفہ نیول تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر رائل نیوی آف عمان نے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں بحری سلامتی کے لیے کردار کی تعریف کی۔
پاکستان نیوی اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان وائٹ شپنگ انفارمیشن شیئرنگ سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد بحری معلومات کے تبادلے کیلئے طریقہ کار طے کرنا اور باہمی آگاہی میں اضافہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور عمان مشترکہ بحری سرحدوں اور جغرافیائی قربت کے باعث قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات میں دفاع، معیشت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتے کی چھٹی ختم، اعلان ہو گیا