فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی سے انکار کردیا، علیزے سلطان کا دعویٰ

Dec 24, 2025 | 15:32:PM
فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی سے انکار کردیا، علیزے سلطان کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروزخان نے بچوں کی کسٹڈی لینے سے انکار کردیا ہے۔
 علیزے سلطان اورفیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی ،دونوں کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں،تاہم، چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہوگئےاور2023 میں شادی  ختم ہوگئی جس کے بعد فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکالوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کرلی ۔
اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ علیحدہ رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہتا ہے۔
علیزے سلطان نے دونوں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے اور اب انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیروز خان نے کسٹڈی  سے انکار کردیا ہے۔


فیروز خان کے فین پیج ’’ایف کے اپ ڈیٹس‘‘ کے مطابق علیزے سلطان نے بچوں کی کسٹڈی کے حصول کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے،اس سے قبل علیزے سلطان نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو پوری زندگی ایسے حالات میں نہیں چھوڑ سکتیں کیوں کہ ان کے فیصلے میں بچوں کی فلاح وبہبود نے اہم کردار ادا کیا، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے ایک زہریلے، غیر صحت مند اور پرتشدد ماحول میں پرورش پائیں۔


علیزے سلطان کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ ایسا ماحول بچوں کی ذہنی نشوونما اور زندگی کے بارے میں ان کے مجموعی رویے پر منفی اثر ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’’ماچس ہوگی آپ کے پاس‘‘اداکار نثار قادری کوبچھڑے2برس بیت گئے
علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو بار دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر والد نے انکار کیا اور بچوں کو رکھنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی،ایک کمنٹ میں علیزے سلطان نے لکھا کہ وہ کسٹڈی نہیں چاہتا، میں نے دو بار کوشش کی ہے لیکن اس نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کر دیا۔