ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت،اہم ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زبیراعوان )ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں پولیس نے اہم ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عادل نے ساتھی سے مل کر گڑھا کھودااورڈاکٹر وردہ کی لاش چھپائی,ملزم پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شمریز کا قریبی ساتھی ہے،اس سے ڈاکٹر وردہ کا موبائل فون ،گاڑی کے کاغذات ،اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کیس میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شمریز کے گھر پر بھی چھاپہ ماراگیااور بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا،برآمدہونےوالے اسلحہ میں مارٹر گولہ، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ الیکشن پر حکم امتناع جاری
گرفتار ملزم عادل انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی پیش کردیاگیااورعدالت نے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے کرملزم کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔