اسلام آباد خودکش دھماکا: پولیس کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Dec 24, 2022 | 11:11:AM
سیکٹر آئی ٹین دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: اسلام آباد پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیکٹر آئی ٹین دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

 ڈی آئی جی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے۔

جے آئی ٹی میں 3 ڈی ایس پی ارکان شامل ہوں گے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی، تفتیشی آفیسر کے علاوہ حساس اداروں کے دو افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔

جے آئی ٹی دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔