ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے، جوبائیڈن

Aug 24, 2023 | 21:09:PM
ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے، جوبائیڈن
کیپشن: جوبائیڈن نے کہا کہ روس میں ایسا کچھ نہیں ہوتا جس کے پیچھے پیوٹن نہ ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب پر الزام عائد کیا ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب جوبائیڈن سے روس کی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی طیارہ حادثے میں موت سے متعلق سوال کیا گیا تو امریکی صدر نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہےکہ روسی صدر پیوٹن اس طیارہ حادثے کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ذاتی گاڑی نہ رکھنے والی کینیڈا کی وزیر خزانہ کو تیز رفتاری پر جرمانہ

انہوں نے مزید کہا کہ روس میں ایسا کچھ نہیں ہوتا جس کے پیچھے پیوٹن نہ ہوں مگر ویگنر گروپ کے سربراہ کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم نہیں اور نہ مجھے اس کا جواب معلوم ہے۔

امریکی صدر کو ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت کی خبر پر بریفنگ بھی دی گئی۔