پانچ فٹ لمبے خوفناک کوبرا سانپ کو نوجوان نےکیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل 

Aug 24, 2021 | 20:45:PM
پانچ فٹ لمبے خوفناک کوبرا سانپ کو نوجوان نےکیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)سانپ تقریباً دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں،کوبرا سانپ اپنے زہر کی بنا پر دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔ وہ ڈسنے کی بجائے پھن پھلا کر منہ سے زہر کی پچکاری پھینکتا ہے۔

 ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی یاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 5 فٹ طویل کوبرا نے سب کو خوفزدہ کردیا، ایسے میں ایک نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کو چنگ چی رکشا میں ہراساں کرنے والے کی شناخت ہوئی یا نہیں؟اہم خبر آگئی

نظام آباد کے ایک گاؤں میں کھیت کے قریب 5 فٹ لمبا کوبرا سانپ دکھائی دیا، کسانوں نے 2 روز تک اسے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم گاؤں کے ایک نوجوان نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چالاکی سے سانپ کو پکڑ کر اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بیچارا سا بق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بوائے بن گیا۔۔تصاویر سامنے آگئیں