افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں۔چین کا غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ

Aug 24, 2021 | 19:52:PM
 افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں۔چین کا غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چین نے افغانستان میں غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا افغانستان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔
اجلاس میں چینی مندوب نے افغانستان میں غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہئے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل باشلے نے خصوصی سیشن سے خطاب میں کہا کہ طالبان خواتین کے حقوق کے احترام کے وعدوں کی پاسداری کریں اور انہیں حقیقت بنائیں۔
انہوںنے کہاکہ طالبان کاخواتین کے ساتھ سلوک سرخ لکیر متعین کرے گا۔مشیل باشلے نے کہا کہ یو این ہیومن رائٹس کونسل طالبان کے اقدامات کو مانیٹر کرنے کیلئے میکینزم بنائے۔ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ طالبان کےزیرقبضہ بہت سے علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی قابل اعتماد رپورٹس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ عائزہ خا ن پدماوت بن گئیں؟۔۔تصاویر وائرل