ریفریجریٹر تبدیل نہ کرنے پر عدالت نے کمپنی کے بِگ باس کے وارنٹ گرفتاری نکال دیئے

Apr 24, 2026 | 18:07:PM
ریفریجریٹر تبدیل نہ کرنے پر عدالت نے کمپنی کے بِگ باس کے وارنٹ گرفتاری نکال دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   12 سالہ وارنٹی کے ساتھ خریدا  ریفریجریٹر 3  بعد خراب ہوا تو کمپنی وارنٹی سے ہی مکر گئی، عدالت نے وارنٹی کے مطابق  ریفریجریٹر تبدیل نہ کرنے پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے وارنٹ گرفتاری نکال دیئے۔عدالت نے شہری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کے سی ای او کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ 

 کراچی وسطی ضلع کی  کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نےاس سال کی  وارنٹی کے ساتھ ریفریجریتر فروخت کرنے والی کمپنی کا  تین سال میں ہی خراب ہو جانے والا ریفریجریٹر تبدیل نہ کرنے کی شکایت پر کنزیومر کے حق میں  تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا۔  ریفریجریٹر کی مرمت سے انکار کرنے والی کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ مین شکایت دائر کنے والےشہری کے حق میں لینڈ مارک فیصلہ سناتے ہوئے کنزیومر کورٹ نے  نجی کمپنی کے سی ای او کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے  ہیں۔

درخواست گزار علی رضا نے عدالت سے تحریری شکایت کی کہ انہوں نے 3 دسمبر 2021 کو ایک ریفریجریٹر خریدا تھا، جس کی 12 سال کی وارنٹی دی گئی تھی۔ 8 جنوری 2024 کو  اس ریفریجریٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس پر شہری نے کمپنی کو شکایت درج کرائی۔

وارنٹی تو ایک سال کی تھی؛ کمپنی نے مرمت کیلئے 9900 روپےمانگ لئے

 ریفریجریٹر بنا کر فروخت کرنے والی کمپنی کے نمائندے نے وارنٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وارنٹی صرف ایک سال کی تھی،  کنزیومر کو  اب مرمت کے لیے 9,900 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

عدالت نے تمام دستاویزی شواہد  دیکھے اورشہری کے حق میں 2 فروری 2026 کو فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ نجی کمپنی شہری کو فوری طور پر نیا ریفریجریٹر فراہم کرے جبکہ کمپنی پر مجموعی طور پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا گیا کہ کمپنی ڈیرھ ماہ سے کنزیومر کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔

اس شکایت  پر عدالت نے سخت  رویہ اختیار کیا اور کمپنی کے سی ای او عمر احسن کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے سی ای او کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی جبکہ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو حکم دیا ہے کہ وہ 7 مئی تک ان وارنٹ کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔