پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو بڑا سیاسی دھچکا

Apr 24, 2026 | 18:07:PM
پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو بڑا سیاسی دھچکا
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو بڑا سیاسی دھچکا دے دیا,گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،اس موقع پر نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے انہیں پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔

نذیر احمد نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ وہ جون 2023 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ نومبر 2020 کے انتخابات میں وہ ضلع غذر کے حلقہ GBA-20 (غذر-II) سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
 
 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما کی جیل میں حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل ہو گئے