ماں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)لاہور کے علاقے اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں قتل ہونےوالے بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق لواحقین نے لاشیں وصول کرنے کےبعد ایدھی سرد خانے جمع کرادیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بچوں کی لاشیں آبائی شہر جھنگ منتقل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا خواتین کے نان نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز والدہ نے شوہر سے اختلافات پر 2بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔