پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت ہوگیاہے۔
پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بلاجواز یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو بڑا نقصان بھی پہنچایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار اور یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہورہا ہے۔
بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔
پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں:40 فیصد بھارتیوں کا امریکہ چھوڑنے پر غور
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ 800 ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کا خمیازہ ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگت رہا ہے۔
تاہم پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے۔
علاوہ ازیں، بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں پاکستان کا ردعمل اسے ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔