مکہ مکرمہ میوزیم میں’’8 رخی‘‘ قرآن مجید توجہ کا مرکز

Apr 24, 2026 | 09:22:AM
مکہ مکرمہ میوزیم میں’’8 رخی‘‘ قرآن مجید توجہ کا مرکز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں قائم ’میوزیم آف قرآن کریم‘ نے تیرہویں صدی ہجری (انیسویں صدی عیسوی) کا ایک انتہائی نادر اور منفرد قرآن مجید نمائش کیلئے پیش کیا ہے۔

 یہ نسخہ اپنی غیر روایتی 8 رخی شکل اور برصغیر پاک و ہند سے وابستہ اپنی قدیم تاریخ کی وجہ سے زائرین اور محققین کی توجہ کا خاص مرکز بن گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ قرآن مجید ہندوستان میں تیار کیا گیا تھا، جہاں اس دور میں خطاطی، آرائش اور جلد سازی کے فن اپنے عروج پر تھے۔

 اس منفرد ڈیزائن میں خوبصورتی اور عملی سہولت دونوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، روایتی چوکور نسخوں کے برعکس اسے 8 زاویوں پر تیار کیا گیا ہے، جو اسلامی فنِ تعمیر اور جیومیٹرک آرٹ کا حسین امتزاج ہے۔

اس مصحف کا سائز نہایت چھوٹا ہے، جسے قدیم دور میں ’حمائل‘ کہا جاتا تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ اسے سفر کے دوران آسانی سے ساتھ رکھا جا سکے یا بازو پر باندھا جا سکے۔

یہ قیمتی نسخہ شاہ فیصل سینٹر برائے ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیزکے ذخیرۂ نوادرات کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:عمان کے لیبر قوانین کے حوالے سے اہم خبر آگئی