ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیئے گئے

Sep 23, 2025 | 23:06:PM
ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیئے۔

ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر  بولیاں موصول ہوئیں جس سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ٹینڈرکےتحت4بولیاں موصول ہوئیں ،کم سے کم بولی534.75ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی۔

رپورٹ میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ ٹینڈرکےتحت534.75سے568.50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں جبکہ ٹیندرکےتحت لوئس ڈرئیفوس کمپنی سوئٹزرلینڈ نےسب سے کم بولی دی ہے، کسی بھی شکایت کےلیےٹی سی پی نےکل شام 5 بجے تک کا وقت دیا ہے ۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی کا ٹینڈر ایوارڈکرنےسےمتعلق فیصلہ بعد میں کرے گا ،اس سے قبل ٹی سی پی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکا ٹینڈر8 ستمبرکوکھولا تھا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گذشتہ ٹینڈر میں5بولیاں موصول ہوئی تھیں جبکہ ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی545 ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی تھی،ٹینڈرکےتحت545سےلیکر578.50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں،سوسڈن میڈل ایسٹ یو اے ای نےٹیندر میں سب سے کم بولی دی تھی۔

وفاقی کابینہ نے اس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی،چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، چینی کی درآمد پر ٹیکسزسے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ :پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی