ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ :پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کی جانب سے 134 رنز کا ہدف پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،قومی ٹیم نے18اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز بنا ئے،حسین طلعت30 گیندوں پر 32 رنز جبکہ محمد حارث نے 24 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز فخر زمان 17 رنز، صاحبزادہ فرحان 15 گیندوں پر 24 سکور، صائم ایوب 3 گیندں پر 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سلمان آغاز 6 گیندوں پر 5 سکور بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز بنائے تھے، سری لنکا کی پہلی وکٹ صرف ایک سکور پر گری ، کوشل منڈس صرف ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 18 سکور پر گری جب نسانکا 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے.
سری لنکا کی جانب سے مینڈس 44 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، اسلانکا نے 20، کوشل پریرا نے 15 اور ہسرنگا نے 15 سکور کیے، کورنا رتنے نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث روف اور حسنین طلعت نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ابرار احمد نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں کوئی بتدیلی نہیں کی گئی جبکہ سری لنکن سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
سری لنکن ٹیم پاتھم نسکان، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، اسلانکا، کامینڈو مینڈس، چامیکا کارونا رتنے، ونیدو ہسرانگا، مہیش تھیکاشنا، دشمنتھا چمیرا، نوان تھوشارا پر مشتمل تھی۔
پاکستانی سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری شروع کر دی