27ستمبر کو بڑا  جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام

Sep 23, 2025 | 22:58:PM
27ستمبر کو بڑا  جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،ہمار افرض ہے کہ جلسے میں بھر پور شرکت کریں ۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ہم بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہیں گے، بانی کی رہائی  ہماری جدوجہد کا مقصدہے، اس جدوجہد کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا اختلافات بھلانا ہونگے، جلسے کے اختتام پر اجتماعی دعا ہو گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہے ہیں،عمران خان ہماری قوم اور بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ تب تک کھڑے ہیں جب تک یہ جنگ جیت نہیں جاتے،جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور شرکت کریں، ہماری لڑائی ظالم نظام کے خلاف ہے،عمران خان نے کہا کہ آپس کی تقسیم ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ اختلافات ختم کریں،متحد ہو کر ایک دوسرے کو سہارا دیں،عہد کریں کہ اختلافات اور تقسیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہ کہ جلسے میں نبی پاک ﷺ پر درود پاک پڑھا جائے گا،سب سے بڑی اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رکن اسمبلی حامد رضا اپوزیشن اتحاد کے سیکریٹری اطلاعات کےعہدے سے مستعفی