رجب طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطا ب ،غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھل کربات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطا ب میں غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھل کربات کی، انہوں نے کہا کہانسانیت نے پچھلی صدی میں ایسی بربریت نہیں دیکھی،جو غزہ میں اسرائیلی فوج نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ معصوم ننھے بچے، جن کی عمر صرف 2 یا 3 سال ہے، بغیر ہاتھ، بازو اور ٹانگوں کے، افسوسناک طور پر آج غزہ کی عام تصویر بن گئے ہیں۔روزانہ 365 مربع کلومیٹر کے اندر رہنے والے 25 لاکھ غزہ کے باشندے بے گھر ہو کر دوسرے علاقے میں جانے پر مجبور ہو رہے ہیں، 23 ماہ سے اسرائیل نے غزہ میں ہر گھنٹے میں ایک بچے کو قتل کیا ، یہ صرف ایک نمبر نہیں بلکہ معصوم جانیں ہیں۔
ترکیہ صدر نے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا۔ترکیہ صدر نے ان ریاستوں سے مطالبہ کیا جنہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ تاخیر نہ کریں۔ انہوں نےکہا کہ آج ہم بھی اس پوڈیم پر اپنے شہریوں کے ساتھ فلسطینی عوام کے حق میں بات کرنے کے لیے موجود ہیں، جن کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چئیرمینPCBمحسن نقوی سے شان مسعود اور اظہر محمود کی ملاقات،دونوں کو فری ہینڈ مل گیا