امریکی نژاد پاکستانی کے گھر پر فائرنگ،42 ماہ بعد ٹرائل شروع، پولیس کی چالان میں تاخیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کےعلاقے غالب مارکیٹ میں امریکی نژاد پاکستانی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ جون 2022 میں درج ہوا، پولیس نے ملزموں کیخلاف کئی سال کی تاخیر سے چالان جمع کرایا۔عدالت نے ساڑھے 3 سال بعد ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع کر دیا، با اثر ملزمان ساڑے تین سال ٹرائل کی کاروائی کو رکواتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے دو ملزموں کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔مقدمہ میں ملزم نادر مجید اور ملزم بابر مجید نامزد ہیں ،عدالت نے ملزمان کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی نژاد پاکستانی شہری محمد عادل نے جون 2022 میں مقدمہ درج کرایا ۔ ملزموں نے مدعی کے کینال پارک گلبرگ میں واقعہ گھر پر فائرنگ کی ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف کئی سال کی تاخیر سے چالان جمع کرایا۔
مدعی محمد عادل کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان ساڑے تین سال ٹرائل کی کاروائی کو رکواتے رہے،ملزمان کے پولیس سے اچھے تعلقات کے باعث کئی سال چالان تیار نہ ہوا ،امید ہے عدالت مجھے انصاف دے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی نے داہگل ناکے پر علامتی عوامی اسمبلی لگا لی