تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی نے داہگل ناکے پر علامتی عوامی اسمبلی لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی نے داہگل ناکے قریب علامتی عوامی اسمبلی لگادی۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان علامتی عوامی اسمبلی میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق داہگل ناکے قریب علامتی عوامی اسمبلی کا اجلاس رکن صوبائی اسمبلی معین قریشی کی صدارت میں جاری ہے۔معین قریشی نے روایتی اسپیکر اسمبلی کا گائون پہن رکھا ہے۔علامتی عوامی اسمبلی میں اسیران کی رہائی، حکومتی فضول خرچیوں، سیلاب میں حکومت کی ناقص کارکردگی سمیت دیگر قرار دادیں منظور کرلی گئی۔کے پی اور پنجاب سے آئے 25 سے 30 ارکان صوبائی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں،200 سے 250پی ٹی آئی کارکنان بھی عوامی اسمبلی میں شریک ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکلاء کو تاحال جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی،ایڈووکیٹ علی بخاری اور سمیر کھوسہ اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خانم نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ ملٹری قیدیوں کا باقی کی طرح نہیں رکھا گیا ،بہت ظلم ہو رہا ہے ،کل ناصر کھوکھر سزا کاٹ رہا تھا اس کی لاش لائی گئی ،اس ماں کا سوچیں جس کے بیٹے کی لاش آئی ،پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کے ساتھ الگ رویہ رکھا جا رہا ہے ۔میرے بیٹے کو سزا دی گئی، میں احتجاج جاری رکھوں گی جب تک انصاف نہیں مل جاتا۔
یہ بھی پڑھیں:کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دینگے: اسد قیصر