عرفان پٹھان اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئے، شاہد آفریدی پر نئے الزام لگا دیئے

Sep 23, 2025 | 12:23:PM
عرفان پٹھان اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئے، شاہد آفریدی پر نئے الزام لگا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بھڑک بازی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی پر ایک مرتبہ پھر اوچھے کمنٹ کیے ہیں۔

روایتی حریفوں کے ان دو کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ تناؤ رہا ہے جس کی ابتدا عرفان پٹھان کے کھیل کے میدان میں بچگانہ رویے سے ہوئی۔

لمبے عرصے سے جاری لفظی جنگ میں نیا موڑ اس وقت آیا جب پاکستان کے خلاف بھارتی جیت کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹیٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے عرفان پٹھان نے ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ میڈیا میں میرے نام پر شوز بناتے ہیں، اور میرے خلاف منفی باتیں کر کہ شہرت اور پیسے کماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے ریلیف،لیسکو کا بجلی بلوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

دوسری جانب آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں عرفان پٹھان کی حرکتوں کو قابلِ غور نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی پیٹھ پیچھے کی جانے والی باتوں کو توجہ کے قابل نہیں سمجھتے۔

عرفان پٹھان کی بیان بازی کی عادت پر آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی کھلاڑی مرد ہوتے تو ادھر ادھر باتیں بنانے کے بجائے میرے سامنے آ کر بات کرتے۔

اپنے دور میں عرفان پٹھان کی پچ پر خوب پٹائی کرنے والے آفریدی نے کہا کہ وہ صرف اسے مرد سمجھتے ہیں جو منہ پر بات کرے، میری پیٹھ کے پیچھے تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن مجھ سے ذاتی طور پر بات کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔