بیٹیوں کو جہیز میں گاڑی دیں ، سونا نہیں: بشریٰ انصاری

Sep 23, 2025 | 09:53:AM
بیٹیوں کو جہیز میں گاڑی دیں ، سونا نہیں: بشریٰ انصاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ جہیز میں مہنگا سونا دینے کے بجائے گاڑی خرید کردیں تاکہ کام آئے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بیٹیوں کو جہیز دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں

 انھوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ بیٹیوں کو ضرور پڑھائیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں صاف بات بتا رہی ہوں آپ کو کوئی ضرورت نہیں ہے مہنگے سونے خریدنے کی، ہوچکا جو ہم نے کرلیا اور جس نے بھی جتنا کرنا تھا وہ کرلیا۔

مزید پڑھیں:وفادار جانور کو بھی ہوگی اب عمرقید کی سزا

  انھوں نے کہا کہ اب جو حالات ہیں اپنے بچوں کو پڑھائیں اور اگر آپ کے پاس ایکسٹرا پیسے ہیں تو ان کو گاڑی لےکر دیں تاکہ وہ گاڑی میں بیٹھ کر اپنے کوئی کام کریں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بچیوں کو فالتو کے کپڑے مت بناکر دیں سائز بدل جاتا ہے، کپڑے بیکار ہوجاتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر سونے کی چیز آپ کو شگن کےلیے بھی دینی ہے تو کوئی چین اور چھوٹی موٹی چیز دے دیں۔