وفادار جانور کو بھی ہوگی اب عمرقید کی سزا

Sep 23, 2025 | 09:35:AM
 وفادار جانور کو بھی ہوگی اب عمرقید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اب تک مختلف جرائم میں انسان ہی عمر قید کی سزا پاتے تھے مگر اب کتے بھی عمر قید کاٹنے جیل جایا کریں گے۔

مہذب ممالک میں مختلف جرائم کرنے والوں کو عمر قید یا کچھ سالوں قید کی سزا دی جاتی ہے، تاکہ وہ جیل سے اصلاح پا کر ایک قانون پسند شہری بن کر باہر آئیں۔

 تاہم اب ایک ملک میں کتوں کو عمر قید کے لیے جیل میں بند کیا جائے گا اور اس حوالے سے انوکھا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا حکم نامہ ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت نے جاری کیا ہے، جس کے تحت آوارہ کتوں بھی عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الہٰ آباد، لکھنو سمیت ریاست کے کئی اضلاع اور شہروں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے اور ان کے انسانوں پر حملوں اور کاٹنے کے واقعات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اب  یوگی حکومت کے محکمہ شہری ترقی کے چیف سیکریٹری کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کتا پہلی بار کسی شخص کو کاٹ لے تو اس کتے کو 10 دن تک اینیمل برتھ کنٹرول سینٹر میں رکھا جائے۔

اس حکم کے تحت کوئی کتا اگر بار بار انسانوں کو کاٹے تو پھر اس کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔ اس سزا کا فیصلہ حکام کا ایک پینل کرے گا، جس میں میونسپل اہلکار، پولیس، اور مقامی میونسپل ملازمین شامل ہیں۔

ان کا کام اس طرح کے واقعات کی نگرانی کرنا ہوگا اور اگر کسی کتے کے بارے میں بار بار شکایات آتی ہیں تو کتے کو پکڑ کر میونسپل کارپوریشن کے اینیمل برتھ کنٹرول  سینٹر میں رکھا جائے گا۔

اینیمل برتھ کنٹرول سینٹر میں 10 روز کے لیے قید رکھنے جانے والے کتے کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ اگر وہ کسی بیماری یا ریبیز میں مبتلا پایا گیا تو اس کو الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔ اگر کوئی بیماری نہ ہوئی تو اس کو چھوڑنے سے قبل اس میں ایک مائیکرو چِپ لگائی جائے گی۔ یہ کتے کے مقام اور اس کے جسم میں ہونے والی کسی تبدیلی اور دوبارہ کسی کو کاٹنے سے متعلق مکمل ڈیٹا فراہم کرے گا۔

شکایت درج کرانے والے متاثرہ شخص کو بھی میونسپل حکام کے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ اس مشاہدے کے دوران اگر کتا ریبیز یا کسی اور بیماری میں مبتلا پایا گیا تو کتے کو فوری طور پر ہسپتال بھیجا جائے گا۔