ایشیا کپ: فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان اور سری لنکا میں آج جوڑ پڑے گا

Sep 23, 2025 | 09:15:AM
ایشیا کپ: فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان اور سری لنکا میں آج جوڑ پڑے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور  مرحلے میں تیسرا میچ  آج  پاکستان اور  سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 پیر کو پاکستانی ٹیم نے آرام کیا، ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔

گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا، ٹیم آخری نمبر پر ہے۔

پاکستان اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکا اور دونوں شکستیں بھارت سے میچز میں ملی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:6 کا اشارہ،ایک اور قومی کرکٹر نے  پھربھارت کے زخموں پرنمک چھڑک دیا

سپر فور  مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کاموقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی مگر سپر 4 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی،

 اسے بھی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے لازمی فتح درکار ہوگی۔