اٹلی میں اسرائیل مخالف مظاہرے، جھڑپیں، نظام زندگی مفلوج

Sep 23, 2025 | 00:17:AM
اٹلی میں اسرائیل مخالف مظاہرے، جھڑپیں، نظام زندگی مفلوج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اٹلی میں اسرائیل کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے باعث مختلف شہروں میں سڑکیں، ریلوے اور بندرگاہیں بند کر دی گئیں۔

پیر کو مختلف یونینز کی جانب سے پورے ملک میں اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی، میلان کے مرکزی سٹیشن کے اطراف ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگانے اور امریکی پرچم نذر آتش کرنے پر بھی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہروں کے دوران میلان کی ایم فور میٹرو لائن کو بھی بند کر دیا گیا،مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے پولیس کی جانب سٹریٹ سائن اور دھویں کے بم بھی پھینکے گئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، اُدھر روم میں لگ بھگ 20 ہزار افراد نے مرکزی سٹیشن کے باہر ریلی نکالی۔

مارچ کرنے والوں نے دارالحکومت کے مشرق میں ایک مرکزی رنگ روڈ کو بلاک کر دیا۔ طلبہ نے ٹیورن یونیورسٹی کے ایک کیمپس کو بھی بلاک کر دیا۔ فلورنس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا