فوجی دھڑوں میں لڑائی، سوڈانی آرمی چیف کی مذاکرات پر آمادگی

Sep 23, 2023 | 20:39:PM
فوجی دھڑوں میں لڑائی، سوڈانی آرمی چیف کی مذاکرات پر آمادگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فوجی دھڑوں میں لڑائی، سوڈانی آرمی چیف نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق  سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان تصادم میں آرمی چیف نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان نے کہا کہ وہ ملک میں جاری لڑائی پر قابو پانے کےلئے امن مذاکرات کےلئے تیارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

جنرل عبدالفتح نے مزید کہا ہے کہ وہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد ہمدان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، وہ جنرل ہمدان کے ساتھ بیٹھیں گے کیونکہ سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت پر قائم ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں گے اس لیے مذاکرات کےلئے تیار ہیں۔

سوڈانی آرمی چیف نے کہا کہ اگر یہ باغی افواج چاہتی ہیں کہ وہ بیرکوں میں واپس جائیں اور دستوں کو رہائشی علاقوں سے واپس بلالیں تو ہم ان میں سے کسی کے بھی ساتھ بیٹھیں گے بصورت دیگر جدہ میں ہونے والی بات چیت پر قائم ہیں کہ ہم اس مسئلے کا حل نکالیں گے، ہماری ریاست صومالیہ اور لیبیا کی طرح تقسیم شدہ ناکام ریاست نہیں بنے گی۔