بیوی کا قتل، صحافی ایاز امیر کا بیٹا گرفتار

Sep 23, 2022 | 13:19:PM
بیوی کا قتل، صحافی ایاز امیر کا بیٹا گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چک شہزاد میں سینئر صحافی اور سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیا گیا ہے اور مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزم شاہنواز
ملزم شاہنواز

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ کی عمر 37 سال بتائی جاتی ہے۔ مبینہ طور پر ملزم  شاہنواز نے بیوی سارہ کو جم کے ڈمبر سر میں مار مار کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز صحافی ایاز میر کا بیٹا ہے اور چک شہزاد فارم میں رہائش پذیر تھا اور کینیڈین نژاد سارہ سے اس کی تیسری شادی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے۔ اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ملزم کسی بھی نشے کے زیر اثر نہیں تھا اور اس نے حوش و حواس میں یہ سب کیا۔