ایک لاکھ طالبعلموں کو 30 اکتوبر سے مفت لیپ ٹاپ ملیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں ایک لاکھ طلبا میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔لیپ ٹاپ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے میرٹ کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم سے استفادے کے اہل قرار پانے والے طلبا کی فہرست جاری کردی ہے ۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقسیم کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ہم پلہ بننے کیلئے نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور تحقیق کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے ون ڈے میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا کر گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا